پنجاب میں نکاسی آب کا بڑا پلان ، 272 نئی مشینیں واسا حکام کے حوالے

Jul 18, 2026 | 22:04:PM
پنجاب میں نکاسی آب کا بڑا پلان ، 272 نئی مشینیں واسا حکام کے حوالے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین)پنجاب میں نکاسی آب کا بڑا پلان، 272 نئی مشینیں واسا کے حوالے کر دی گئیں،علامتی چابیاں حکام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج مشینوں کی علامتی چابیاں متعلقہ واسا حکام کے حوالے کیں، تقریب کے دوران انہوں نے سیکیورٹی ہٹا کر واسا ورکرز کو اپنے پاس بلایا، ان سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی خواہش پر گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے واساز کو 12 اقسام کی 272 جدید مشینیں فراہم کی جا چکی ہیں، لوڈر رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی، سیور ونچ مشین، ڈی سیلٹنگ مشین شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب حکومت کا ترقیاتی سفر صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پنجاب کے عوام تک پہنچ رہا ہے،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جدید مشینری کی فراہمی سے نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا، سیوریج مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کے انتخابات یں ڈرامائی موڑ، پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو