75سالہ مودیBJPپر بوجھ بننے لگا،ناکام پالیسوں پر ریٹائرمنٹ کی آوازیں بلند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بھارتی وزیراعظم پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھنے لگا، مودی کی ناکام پالیسیاں انکی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے بوجھ بننے لگی ہیں۔بی جے پی میں قیادت کا بحران اور اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آ گیا۔مودی کی عمر 75 برس کے قریب ہوتے ہی بھارت کے اندر سے ریٹائرمنٹ کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ"مودی کو ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے چین نہیں جانا چاہیے"۔سوامی کہتے ہیں کہ چین بھارت کا درپردہ دشمن ہے کیونکہ چین لداخ اور اروناچل پردیش کے کئی علاقوں پر قابض ہے۔مودی پارٹی پالیسیی کے تحت ستمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں اس لئے نمائندگی کا جواز اب باقی نہیں رہا ۔۔وشو گرو’ کا نعرہ لگانے والا مودی آج اپنی ہی پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں کما ئیں گے