رمادھون اور کنگنا رناوت جیسی خوبصورت جوڑی کی سنیما اسکرین پر10سال بعد واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم اندسٹری بالی ووڈ کے اداکار آر مادھون اور کنگنا رناوت نے2011 میں فلم ’’تنو ویڈز منو‘‘ اور 2015میں اس کے سیکوئل سے فلم بینوں کے دل جیت لئے تھے ،دونوں کی جوڑی 10سال بعد سنیما اسکرین پر واپس آرہی ہے۔ دونوں فنکار آر مادھون اور کنگنا رناوت سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’’سرکل‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آنے والی فلم ’’سرکل‘‘ ایک پین انڈین فلم ہے جسے ایک ساتھ ہندی، تمل اور تیلگو میں شوٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے فلم کا پروڈکشن جاری ہے اور شوٹنگ آخری مراحل میں ہے۔ فلم کے آخری منظر کو کلب الیوژن ، جبلی ہلز ، حیدرآباد اور تلنگانہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔اس سائیکولوجیکل تھریلر فلم کو ہندوستان کے مختلف مقامات جیسے اوٹی، جے پور، چنئی اور حیدرآباد میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم کو ٹیڈینٹ آرٹ رویندرن نے پروڈیوس کیا ہے جنہوں نے فلم کے ٹائٹل کی بھی تصدیق کی ہے اورخاص طور پر جنوبی ریاستوں میں کنگنا رناوت کی شہرت کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ نشاندہی بھی کی ہے کہ یہ مداحوں کیلئے ایسی فلم ہوگی جسے اب تک دیکھا نہیں گیا ہوگا۔’’سرکل‘‘ اپنے طرز کی پہلی سائیکولوجیل تھریر فلم ہوگی جس نے اپنے پلاٹ اور کرداروں کے ذریعے مداحوں میں تجسس پیدا کیا ہے۔ کنگنا رناوت اور آر مادھون اپنے مضبوط پرفارمنسس کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن اس فلم میں پرتجسس تجربے کو وعدہ کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں کما ئیں گے