جرمنی نے 81 افغان مجرموں کو ملک بدر کردیا

Jul 18, 2025 | 17:32:PM
جرمنی نے 81 افغان مجرموں کو ملک بدر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) جرمنی سے  81 افغان مجرموں کو  ملک بدر کردیا گیا،جرمن وزیرداخلہ کا کہناہے کہ ڈی پورٹ کئےگئے تمام افغا ن باشندے قانون کے تحت سزا یافتہ تھے۔

جرمنی میڈیا کےمطابق حکومت نے لیپزگ ہوائی اڈے سے 81 افغان باشندوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا،یہ اقدام اُن افغان شہریوں کے خلاف اٹھایاگیا جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں یا وہ جرائم میں ملوث پائے گئے تھے،جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بدر کئے گئے افغان باشندےسکیورٹی کےلیے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔

جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈ نے کہا کہ سخت پالیسی نافذ کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ مجرموں کے لیے جرمنی میں کوئی جگہ نہیں اور ہم اپنے شہریوں کی سکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔

 جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  عدالت کے ایک فیصلے کے تحت ملک بدر کئے گئے ہر  فرد کو  ایک ہزار  یورو کی رقم بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ جو اپنی بیٹری خود تبدیل کرسکتا ہے