پاکستان شہریت ترمیمی بل سمیت کئی بلز سینیٹ سے منظور

Jul 18, 2025 | 15:38:PM
پاکستان شہریت ترمیمی بل سمیت کئی بلز سینیٹ سے منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 سمیت کئی بلز کی منظوری دےدی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں حوالگی ملزمان، فوجداری قوانین ترمیمی بل اور پاکستان شہریت ترمیمی بلز منظور کر لیے گئے،جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔
 پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025ء وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایوان میں پیش کیا،بل کے مطابق کوئی بھی شہری پاکستانی شہریت چھوڑ کر اپنی شہریت حاصل کر سکے گا، سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 بھی منظور کیاجووزیر مملکت طلال چودھری نے پیش کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سزائے موت دینے سے جرائم میں کمی نہیں آئے گی، معاشرے میں قانون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے،اسلام میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے، یورپ میں سزائے موت کی سزا نہیں لیکن جرائم کی شرح کم ہے۔
سینیٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے حوالگی ملزمان ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس پر بیرسٹر علی ظفر نے بل کی مخالفت کر دی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممالک کے مابین دو طرفہ طور معاملات ہوتے ہیں، حوالگی ملزمان کا ایک طریقہ کار طے ہے، ملزمان کا ممالک کے درمیان تبادلہ ہوتا رہتا ہے، بعد ازاں سینیٹ نے حوالگی ملزمان ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

سینیٹ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
 سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی،بارش کے باعث نقصان حکومتی ناکامی تھی، لوگ جان بچانے کیلئے چھتوں پر کھڑے تھے، پی ڈی ایم اے اور این ڈے ایم اے والے کہاں تھے؟ متاثرین کی فوری امداد کیوں نہیں کی گئی؟ انہوں نے حالیہ تباہی اور حکومتی اقدامات سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کو دیکھے، پیر کو بارشوں اور تباہی سے متعلق ایوان میں بات کریں گے، بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 5بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔