پنجاب بھر میں آٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Jul 18, 2023 | 18:57:PM
پنجاب بھر میں آٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صنعت اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اور چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔ سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گندم اور چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے  کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ،خریداروں نے سر پکڑ لیے

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت قابل نہیں، اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اشیاء کی قیمتوں کیساتھ انکی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے گی۔ 

انہوں نے  افسران کو ہدایت کی کہ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔