گال ٹیسٹ ،سری لنکا کیخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی

Jul 18, 2023 | 11:09:AM
گال ٹیسٹ ،سری لنکا کیخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزکے کھیل  کے آغاز پر ہی پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  گال ٹیسٹ  کے تیسرے روز پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی، آغا سلمان 83 رنز بنا کر سٹمپ آوٹ ہو گئے، اس طرح پاکستان کی چھٹی وکٹ 278 رنز پر گر گئی ، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اس وقت 103 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کیلئے نعمان علی میدان میں اترے ہیں جبکہ پاکستان   سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور برابر کرنے سے صرف29 رنز دور ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا

دوسرے روز کے کھیل کی بات کی جائے تو پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا،  عبداللہ شفیق 19 ، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے اور شان مسعود نے 39 رنز اسکور کیے،بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گزشتہ روز بھی بارش کے سبب میچ روکنا پڑا تھا۔