مرغی نے بلی کے بچوں کو اپنی آغوش میں لے لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مرغی نے بن ماں کےبلی کے بچوں کی ماں کی کمی دور کرد ی اور ان کی پرورش کی زمہ داری سنبھال لی۔زیر نظر تصویر میں مرغی نے بلی کے بچوں کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
برطانوی اخبار کی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں کہاگیا ہے کہ عراق میں ایک مرغی نے اپنے بچوں کی طرح بلی کے 3 بچوں کو اپنے پروں میں چھپا رکھا ہے، حیران کن تصویر ظاہر کرتی ہے کہ مرغی نے بلی کے 3 بچوں کو اپنی آغوش میں ایسےلے رکھا ہے جیسے وہ اس کے اپنے بچے ہوں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کااظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بلی مرغی اور ان جیسے جانوروں کی ازلی دشمن ہے۔اب تک مرغی کو بلیوں کی خوراک بنتے ہی دیکھا گیا ہے۔لیکن اس مرغی نے اپنی دشمن کے بچوں کو اپنا کر دریا دلی کا ثبوت دیا ہے۔
Mother hen shelters three kittens like they are her babies pic.twitter.com/0CxDQBKKqG
— The Sun (@TheSun) July 18, 2021
یہ بھی پڑھیں: جھولا ٹو ٹنے سے دو خوا تین چھ ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجو د زندہ مگر کیسے ۔۔دیکھئے ویڈیو