جھولا ٹو ٹنے سے دو خوا تین چھ ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجو د زندہ مگر کیسے ۔۔دیکھئے ویڈیو

Jul 15, 2021 | 20:00:PM
 جھولا ٹو ٹنے سے دو خوا تین چھ ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجو د زندہ مگر کیسے ۔۔دیکھئے ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)دو خواتین ایک پہاڑی جھولے سے نیچے گر جاتی ہیں،یہ  ویڈیو تیزی سےسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ روس میں وا قع داغستان کی وادی سولاک میں پیش آیا جہاں خواتین چھ ہزار فٹ کی بلندی پر جھولا جھول رہی تھیں کہ پول سے ٹکرانے کے باعث یہ ٹوٹ گیا اور دونوں خواتین نیچے جا گریں۔

 روسی اخبار کا کہنا ہے کہ جھولا زیادہ بلندی پر نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں خواتین جھولے سے نیچے بنے لکڑی کے تختے پر گریں اور معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ حادثے میں دونوں خواتین کو معمولی جسمانی چوٹیں آئی ہیں تاہم اس واقعے کا ان پر بہت گہرا نفسیاتی اثر پڑا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل