فائر فائٹر فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے، صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ بجھانے کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔
صدرِ مملکت کی جانب سے فرقان علی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی گئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی نظام کو مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ کراچی اور صوبے بھر میں کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے اندر حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لیا جائے اور انہیں معیار کے مطابق بنایا جائے۔
صدر آصد علی زرداری نے سندھ حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس سانحےکے بعد حکومت تمام امدادی کارروائیوں میں فعال کردار ادا کرے۔ تمام زخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کو فوری بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی:گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پاناچیلنج بن گیا، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی
یہ بھی پڑھیئے: آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت کے دو حصے زمین بوس ہوگئے