جنید صفدر کی دعوت ولیمہ ؛جاتی امرا کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
مہمانوں کی تواضع سوپ، چکن ڈمپورہ ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ،فش اور گاجر کےحلوہ سے کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز پر منعقد کی جارہی ہے.
دعوت ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیاگیاہے،مہمانوں کی تواضع سٹارٹر میں سوپ، چکن ڈمپورہ ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارلماہی کی فش اور دیسی گھی سے تیار گاجر کےحلوہ سے کی جائے گی۔
ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف، صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر،صوبائی وزیر بلال یاسین ، صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک ، معاون خصوصی راشد نصراللہ، صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر، خواجہ سلمان رفیق، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ خان، میاں محمد حنیف سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، عزیز و اقارب شرکت کررہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی ٰبخاری، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ،اور معاون خصوصی ثانیہ عاشق سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کیلئے جاتی امرا کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں
دعوت ولیمہ کے موقع پرپارکنگ کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے جہاں1 ہزار گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں،پولیس کے علاوہ رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔