امریکا: 46 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس

Jan 18, 2026 | 12:33:PM
امریکا: 46 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں لائبریری کو تقریباً 46 برس بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

ریاست کیلیفورنیا کی سان ڈیاگو کاؤنٹی لائبریری کی برانچ منیجر کیسی کوڈیون نے بتایا کہ جنوری کے شروع میں انہوں نے ایک پیکج کھولا جس میں سے ایک کتاب نکلی جس کو برسوں پہلے جمع کرایا جانا تھا۔

کیسی نے بتایا کہ کتاب بھیجنے والوں نے کتاب کو صحیح برانچ پر پہنچایا، اگرچہ موجودہ برانچ نئے ایڈریس پر ہے لیکن انہوں نے کتاب واپس پہنچانے کے لیے خوب تحقیق کی۔

 اس گم نام پیکج پر ایک نوٹ ’تاخیر کے لیے معذرت‘ درج تھا اور اس پر کوئی دستخط بھی نہیں تھا۔

لائبریری کے ریکارڈز سے معلوم ہوا کہ کتاب کو 20 مئی 1980 کو جمع کرایا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:کان میں پانی چلا جائے تو کیا کرنا چاہئے؟