ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو ریلیز کی، جس میں لکھا کہ 'نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرینڈر۔'
سیاسی جماعت کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ معاہدہ کرنے پر اسے بڑی کامیابی کہنے والے مودی چابہار کا کنٹرول چھوڑنے پر خاموش ہیں، افسو س مودی ٹرمپ کے آگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کردیا۔
امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیحدگی
Narendra Modi Has Surrendered To Trump Again
— Congress (@INCIndia) January 17, 2026
This time, the crucial and strategic Chabahar Port pic.twitter.com/dz0gUfyj4X
واضح رہے سال 2024 میں بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالا تھا۔
امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت نے ایران کی چا بہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
بھارت نے پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو اپنی طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی ہے جس کے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔