جعلی دستاویزات پر ویزاحاصل کرنے والا ملزم اٹک سے گرفتار

Jan 18, 2024 | 13:38:PM
جعلی دستاویزات پر ویزا حصول کی کوشش پر  ملزم احسن جنید کو ایف آئی اے نے اٹک سے گرفتار کرلیا ملزم نے ویزا حصول کے لئے ترکش ایمبیسی میں جعلی دستاویزات جمع کروائی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے کوشش کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ۔

 ملزم احسن جنید کو ایف آئی اے نے اٹک سے گرفتار  کیا ہے،ملزم نے ویزا حصول کے لئے ترکش ایمبیسی میں جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں ،

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے جمع کروائی گئی بینک اسٹیٹمنٹ اور اکاؤنٹ مینٹیننس سرٹیفیکیٹ جعلی نکلا، ملزم کے خلاف کارروائی ترکش ایمبیسی کی درخواست پر عمل میں لائی گئی،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:جعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوشش،عدالت نے بڑی سزا سنادی

یاد رہے کہ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اےنے  گولڑہ موڑ اسلام آباد سے 37 افراد سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو   گرفتار کیا ۔