اداکارہ پریانکا چوپڑا  پاکستانی فلم’جوائے لینڈ‘کی مداح نکلیں

Jan 18, 2023 | 15:21:PM
پریانکا چوپڑا
کیپشن: پریانکا چوپڑا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب کردہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر پر فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’جوائےلینڈ‘ کو دیکھنے میں واقعی ہی خوشی محسوس ہوئی، میں اس کہانی کو اسکرین پر پیش کرنے کے لیے پوری ٹیم کی معترف ہوں۔ اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں اور فلم شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ ضرور دیکھیں۔

اداکارہ نے جوائے لینڈ کی ٹیم کو ایسی منفرد کہانی پیش کرنے پر خوب سراہا ساتھ ہی لکھا کہ یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے۔