پی ڈی ایم کو ایک اور سرپرائز: عمران خان نے نئی چال چل دی

Jan 18, 2023 | 09:40:AM
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے
کیپشن: سابق وزیرعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے اعلان کیا کہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں وہ حصہ نہیں لے گی تاہم اب فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی، ان میں سے 33 نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا بھی کہنا ہے کہ کیا پی ڈی ایم اتنی خوفزدہ ہوگئی ہے کہ ان 35 نشستوں پر انتخاب میں حصہ نہیں لے گی ؟ ضمنی انتخابات میں تمام نشستوں پر عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر بھی 16 اکتوبر 2022 کو ضمنی الیکشن ہوئے تھے اور ان تمام نشستوں پر عمران خان خود کھڑے ہوئے تھے۔ ان 8 میں سے عمران خان 6 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ دو نشستوں این اے237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ اور این اے157 ملتان سے پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کامیاب ہوگئے تھے۔