دبئی میں خلائی ہیرے کی نمائش۔۔قیمت 50لاکھ برطانوی پاﺅنڈ مقرر

Jan 18, 2022 | 21:39:PM
دبئی۔سیاہ ہیرا۔نیلام۔شہاب ثاقب۔کاربونیڈو۔پہلو
کیپشن:  سیاہ ہیرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک) مشہور برطانوی نیلام گھر سودبیز نے دبئی میں 555.55 قیراط کا ایک سیاہ ہیرا (اینگما )پیش کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خلا سے زمین پر آیا ہے۔یہ ہیرا جسامت میں خاصا بڑا ہے اور اس کے 55 پہلو ہیں جو اسے اور بھی زیادہ منفرد بناتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیرا کہاں سے آیا ہے لیکن ایک مفروضے کے مطابق یہ لاکھوں سال پہلے زمین سے ٹکرانے والے کسی شہابِ ثاقب کا حصہ رہا ہوگا جو کسی طرح سے محفوظ رہ گیا۔سیاہ ہیروں کو کاربونیڈو بھی کہا جاتا ہے جو اب تک صرف برازیل اور وسطی افریقہ ہی سے ملے ہیں۔اینگما کو دبئی کے بعد لاس اینجلس میں بھی نمائش کےلئے رکھا جائے گا جبکہ اس کی آخری منزل لندن ہوگی جہاں اسے فروری میں نیلام کیا جائے گا۔سودبیز دبئی میں ہیروں کی ماہر سوفی اسٹیونز کا کہنا تھا کہ پانچ کی تکرار اس ہیرے کےلئے بہت خاص ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ 555.55 قیراط وزنی ہے تو دوسری جانب اس کے 55 پہلو بھی ہیں۔شاید اسی بنا پر سودبیز کو امید ہے کہ یہ کم از کم 50 لاکھ برطانوی پاﺅنڈ(تقریباً ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے)میں نیلام ہوگا۔اس ہیرے کی نیلامی کے عوض سودبیز نے کرپٹو کرنسی بھی قبول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عرش سے فرش پر گرنے والی اداکارہ ۔۔۔ آج 47واں یوم پیدائش۔۔اسکے ساتھ کیوں ایسا ہوا۔۔جانئے