اومی کرون کا پھیلاﺅ۔۔ محکمہ تعلیم کی والدین کیلئے اہم ہدایات

Jan 18, 2022 | 18:05:PM
کورونا۔ڈی جی ۔سکول۔سندھ۔والدین۔ہدایات
کیپشن: طلبا کیلئے ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ڈی جی اسکولز سندھ نے والدین کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں بچوں کو لازمی ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ورژن اومی کرون پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر کراچی میں اس وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے، اس وائرس کا شکار خاص طور پر بچے ہیں، چناچہ بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے والدین کو تجاویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں اور تعلیم کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکے تاکہ طلبہ کا تعلیم حاصل کرنے کا قیمتی وقت بچ سکے، اس تناظر میں طلبا کے والدین اپنے بچوں کو فوری طور پر ویکسین لگوائیں۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے جب تک کہ ناگزیر نہ ہو، جہاں تک ممکن ہو بچوں کو شاپنگ مالز، مارکیٹوں، شادی ہالوں، پارٹیوں اور پارکوں وغیرہ میں اجتماعات میں شامل ہونے سے روکا جائے ۔ بچوں کو کورنا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ وہ اسکول اور کلاس رومز وغیرہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے ماسک پہنیں، باہر سے گھر واپسی پر انہیں کسی بھی ممکنہ جراثیم سے نجات کے لئے صابن سے اپنے ہاتھ اور چہرے دھونے کے لئے کہا جائے۔جاری کی گئی ہدایات کے مطابق بچوں کو یہ بھی مشورہ دیا جائے کہ وہ باہر سے کھانے کی چیزیں نہ خریدیں، نہ کھائیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں، اس لیے ہمیں ہر ممکن قدم اٹھانا چاہئے تاکہ وہ صحت مند اور مضبوط ہو سکیں۔ڈاکٹر منسوب نے یہ بھی کہا ہے کہ والدین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے بچے خود کو کوویڈ 19 اور اس کے پھیلاﺅ سے بچانے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔ برڈ فلو پھیل گیا۔۔۔ درجنوں پولٹری فارم بند