اسلام آباد پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، ہیڈکانسٹیبل شہید 

Jan 18, 2022 | 00:23:AM
دہشتگردوں، فائرنگ کے تبادلے، دو دہشتگرد ہلاک
کیپشن: اسلام آباد پولیس، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ لگا کر چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی،جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک ہیڈ کانسٹیبل منور دم توڑ گیا۔زخمی اہلکاروں امین اور راشد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہید اور غازی پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا۔۔10ویں اور 12ویں کے امتحانات دو ٹرم میں لینے کا فیصلہ