کورونا۔۔10ویں اور  12ویں کے امتحانات دو ٹرم میں لینے کا فیصلہ

Jan 17, 2022 | 22:06:PM
طلبا،امتحانات، دے ،بھارت
کیپشن: طلباامتحانات دے رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس انفیکشن  کے ساتھ ہی اومیکرون  وائرس کی دستک کی وجہ سے بھارت کے زیادہ تر ریاستوں کے سکول اور کالج بند کردئیے گئے ہیں۔ اس مرتبہ یہ وائرس بچوں کو بھی اپنی کافی تیزی سے اپنا شکار بنا رہا ہے۔ ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا کسی رسک سے کم نہیں تھا لیکن اسی درمیان بورڈ امتحانات2022 کا انعقاد بھی ہونا ہے۔بورڈنے اس سال 10ویں اور  12ویں کے امتحانات کو دو ٹرم میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی بی ایس ای بورڈ اور سی آئی ایس سی ای بورڈنے اس سال 10ویں اور  12ویں کے امتحانات کو دو ٹرم میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں بورڈ کی پہلے ٹرم کے امتحانات دسمبر 2021 میں پوری ہوچکی ہیں۔ ان کے علاوہ اگر ریاستی بورڈ کی بات کریں تو زیادہ تر ریاستیں اپنے یہاں ہونے والے بورڈ کے امتحانات منعقد کروانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں لیکن کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے امتحانات کا کامیاب انعقاد تھوڑا مشکل نظر آرہا ہے۔اس سال کے حالات دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ بورڈ امتحان پر کورونا وائرس کا سایہ نہیں پڑنے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار۔۔تعلیمی ادارے 10 دن کیلئے بند
 کورونا ایس او پیز  پر عمل کرتے ہوئے بورڈ امتحان 2022 کا کامیاب انعقاد کیا جائے گا۔اگر کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے درمیان اگر بورڈ امتحان 2022 کا انعقاد نہیں ہوپاتا ہے تو طلبہ کا رزلٹ متبادل طریقے سے تیار کیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ اُن کے پری بورڈ رزلٹ  کی بنیاد پر فائنل رزلٹ تیار کردیا جائے۔ امتحانات آن لائن موڈ میں بھی منعقد کرائی جا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی اگر آئندہ مہینوں میں حالات کے بہتر ہونے کے امکان رہتے ہیں تو امتحانات کو کچھ مہینوں بعد بھی منعقد کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔۔گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر ورلڈبینک کا تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان