سکولوں کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔۔گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر ورلڈبینک کا تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان

Jan 17, 2022 | 21:16:PM
ورلڈ بینک, گلوبل ,ایجوکیشن, ڈائریکٹر ,جائم ساویدرا,
کیپشن: ورلڈ بینک کے گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر جائم ساویدرا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک کے گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر جائم ساویدرا کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔ اس کے برعکس اگر نئی لہریں آئیں تو تب سکولز کو بند کرنا آخری حربہ ہونا چاہیے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹر جائم ساویدرا کی ٹیم تعلیم کے شعبے پر کورونا کے اثرات کا سراغ لگا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سکول دوبارہ کھولنے سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ عوامی پالیسی کے نقطہ نظر سے بچوں کو قطرے پلانے تک انتظار کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ اس کے پیچھے کوئی سائنس نہیں ہے۔ساویدرا نے واشنگٹن سے ایک انٹرویو میں بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے  کو بتایا کہ سکول کھولنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ دونوں کو جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور اب سکولوں کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اگر کووڈ۔19 کی نئی لہریں آئیں تو سکولوں کو بند کرنا آخری حربہ ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریستوران، بارز اور شاپنگ مالز کو کھلا رکھنے اور اسکولوں کو بند رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ورلڈ بینک کے مختلف اعداد و شمار کے مطابق اگر سکول کھلے ہیں تو بچوں کے لئے صحت کے خطرات کم ہیں اور بند ہونے کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ 2020 کے دوران ہم جہالت کے سمندر میں گھوم رہے تھے۔ ہمیں معلوم تک نہیں تھا کہ وبائی مرض سے لڑنے کا بہترین طریقہ کیا ہے اور دنیا کے زیادہ تر ممالک کا فوری ردعمل یہ تھا کہ آئیے سکول بند کر دیں۔ اب وقت گزر چکا ہے۔ 2020 اور 2021 میں کئی ممالک ایسے ہیں جنہوں نے سکول کھولے ہیں۔ انھوں نے کہا ہم یہ دیکھنے میں کامیاب رہے ہیں کہ آیا سکولوں کے کھلنے کا وائرس کی منتقلی میں کوئی اثر ہوا ہے اور نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لرزہ خیز واردات ۔۔بوڑھی خاتون کے گھر گھس کر لڑکی کی ڈیمانڈ ۔۔انکار پر کردیا بڑا ظلم