کورونا کے وار۔۔تعلیمی ادارے 10 دن کیلئے بند

Jan 18, 2022 | 09:46:AM
 آزاد کشمیر ، میرپور ، تعلیمی اداروں ، کورونا کیسز رپورٹ ،بند 
کیپشن:  سکول میں لڑکیاں پڑھ رہی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد7 تعلیمی اداروں کوبند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا،7 تعلیمی اداروں کو آئندہ 10روز کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم  کا کہناہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 6 تعلیمی ادارے سرکاری ہیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز سکول ہے جبکہ 5 بوائز سکول ہیں، اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کورونا کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو سکولوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیاں سکول جائیں گی یا نہیں؟طالبان نے صاف صاف بتا دیا