26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل غیر حاضری پر بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:یہ کیا ہو گیا۔۔؟سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں 2 گواہان پر جرح ہونا باقی ہے، مقدمے میں 16 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ مسلسل ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔