بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے کینسر کےخلاف جنگ ہارگئیں

Feb 18, 2026 | 11:27:AM
بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے کینسر کےخلاف جنگ ہارگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروینا دیش پانڈے نے بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی، انہوں نے بالی وڈ میں سپورٹنگ کردار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اپنی آخری سانس تک کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔
اہل خانہ کی جانب سے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاگیاکہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹرعماد وسیم سے دوسری شادی پر نائلہ راجہ کاتفصیلی بیان آگیا
اداکارہ نے ہندی اور مراٹھی سنیما، ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر کام کیا تھا۔