پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا بانی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء

Feb 18, 2026 | 08:36:AM
پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا بانی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا خفیہ ایجنڈا ہے کہ احتجاج Street Agitation میں تبدیل ہوجائے، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام میں راستوں کی بندش پر غم و غصہ ہے، کے پی میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں کی حکومت خود کروارہی ہے اور خود وزیراعلیٰ اس میں ملوث ہیں۔

اس سے قبل اپنے بیان میں رانا ثناء نے کہا تھا کہ آج کی ملاقات کےبعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: امریکا

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔