مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا

Feb 18, 2024 | 13:11:PM
مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز, الیکشن سیل, پنجاب, قومی اسمبلی, انتخابی امیدوار,وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیےکمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔

ضرورپڑھیں:عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں:شہباز شریف
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی اور ساتھ ہی پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا۔