کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آ گئی

Feb 18, 2023 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنےوالے دہشت گردوں کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ  کیا گیا تھا ، جس کے حوالے سے اب دہشتگردوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور آگے آتا ہے پھر باقی کے دو  دہشتگردوں کو ہاتھ کے اشارے سے آگے آنے کا کہتا ہے ، دہشتگردجدید ہتھیاروں سے لیس ہیں،دہشتگردپہلی منزل پر پوزیشن سنبھال رہے ہیں،ویڈیو  میں تین دہشتگردوں کو دیکھا جاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر کے خلاف بیان بازی پر شاہد آفریدی نے عامر کو کھری کھری سنا دیں