امریکی ریاست میں فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد قتل

Feb 18, 2023 | 12:13:PM
امریکی ریاست میں فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست  کے  ایک قصبہ مسی سپی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ایک مسلح شخص نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے آرکابٹلا میں گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون پر فائرنگ کردی، اس کے بعد وہ دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں اس نے 2 دیگر افراد کو قتل کیا اور بعد میں مزید 2 افراد کو قریبی  مقام پر قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون مسلح شخص کی سابقہ اہلیہ تھی۔

ضرور پڑھیں : صارفین کیلئے خوشخبری واٹس ایپ نے نیا فیچرمتارف کروا دیا

خوں ریز کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد 51 سالہ مسلح شخص ایک دکان میں داخل ہوا، جہاں اس نے ایک شخص کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 افراد کو تنہا ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا جب کہ چھ افراد کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا