اقرا ءعزیز کی مزاحیہ  انداز میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

Feb 18, 2023 | 11:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ اقرا عزیز نے حال ہی میں اپنے میک اپ آرٹسٹ زین زیدی کے ساتھ ایک میم ریل شیئر کی جسے مداح خوب پسند کرر ہے ہیں ۔

اقراء عزیز کےمداح ان کے ڈانس کو خوب پسند کر رہے ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے میم پارٹنر   زین زیدی جو کہ ان کےمیک اپ آرٹسٹ ہیں  کو مزاحیہ  انداز میں مجبور کر رہی ہیں ، جس پر وہ عجیب ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔ 

اپنی ماہرانہ اداکاری اوردل جیتنے والے فوٹو شوٹس سے مداحوں کو متاثر کرنے کا ہنر اچھے سے جانتی ہیں ۔اپنے عملے کے ساتھ مضحکہ خیز ریلز بنانے سے لے کر اپنے شوہر یاسر حسین کے ساتھ ہر طرح کی نرم مزاجی سے، وہ اپنے پیروکاروں کے دلوں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں۔

اقرا عزیز پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین، باصلاحیت اور متنوع اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں ایک معاون اداکارہ کے طور پر کیا اور آہستہ آہستہ کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کردار کشی کی ۔ 

ضرور پڑھیں: اُشنا شاہ کی شادی کب ہے ؟ تاریخ سامنے آگئی

ڈرامہ سنو چندا میں ان کے کردار کے لیے بہت پسند کیا جاتا ہے اور سب سے زیادہ سراہا جاتا ہے، اور ان کے حالیہ ڈرامے، خدا اور محبت 3 نے تین ارب سے زیادہ ویوز کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: