آپ مجھے اسسٹنٹ رکھ لیں ،شہباز شریف کا وکیل امجد پرویز سے دلچسپ مکالمہ 

Feb 18, 2022 | 18:46:PM
احتساب عدالت، شہبازشریف، وکیل امجد پرویز، دلچسپ مکالمہ،
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت میں سماعت سے قبل شہباز شریف اور ان کے وکیل امجد پرویز کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز سے کہا کہ سپیشل کورٹ سینٹرل میں آپ نہیں تھے، میں نے آپ کی حاضری لگوائی۔اس پر امجد پرویز نے کہا کہ مجھے ساڑھے 9 بجے کا وقت بتایا گیا تھا۔امجد پرویز کے جواب پر شہباز شریف نے کہا کہ امجد صاحب اب آپ مجھے اپنا اسسٹنٹ رکھ لیں، آپ کی حاضری لگوانے پر مجھے ٹی اے ڈی اے بھی دیں۔شہباز شریف کے جملے پر کمرہ عدالت میں موجودلوگوں نے خوب قہقہے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے اوقات ۔طلبا اور والدین کیلئے اہم خبر