کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ،کل 2بجے سنایا جائے گا

Dec 18, 2025 | 19:32:PM
کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ،کل 2بجے سنایا جائے گا
کیپشن: ملزمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے روزکلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،مقدمے کا فیصلہ کل دن 2 بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،ملزمان نے  اپنے آخری بیانات صفائی قلمبند کرائے،ملزمان کے وکلاء اپنی حتمی بحث مکمل کی ،حتمی بحث کے بعد عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مقدمہ کے 25 ملزمان کا چالان جمع کرایا گیا تھا جبکہ مقدمہ کے 4 ملزمان دوران ٹرائل اشتہاری ہو گئے ،مقدمہ میں مجموعی طور پر 56 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوئی۔

یادرہے کہ تھانہ ریس کورس نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ  کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکورٹی کیمرے توڑے۔ملزمان نے پولیس کی وائر لیس اور  جی او آر گیٹ کے شیشے بھی توڑ ے۔ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اور  پولیس اہلکاروں پر حملہ بھی کیا۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی زیر قیادت ہجوم نے حملہ کیا۔

برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ،زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری  اور میاں محمود الرشید کی  حاضری مکمل کی گئی ،پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے 1ارب20کروڑ ڈالر موصول ،ملکی مجموعی ذخائر کتنے ارب ڈالرہو گئے؟سٹیٹ بینک کا اہم اعلان