وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہنمائی سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم ہوگئی: مریم اورنگزیب

Dec 18, 2025 | 15:16:PM
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہنمائی سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم ہوگئی: مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی رہنمائی اور ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز سمیت مذاکرات میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں سے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گڈز، منی مزدا، پبلک ٹرانسپورٹ اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش تمام مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا، حکومت، ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ فریقین مل کر اس شعبے کو ایک جدید، عالمی معیار اور عوامی خدمت کی مثال صنعت بنائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:سوناآج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ نئی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری گفت‌ و ‌شنید کامیاب رہی، جس کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔