سیالکوٹ: دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہے کا انتقال ہوگیا

Dec 18, 2023 | 15:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیالکوٹ کے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی تقریب سوگ میں بدل گئی، دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔  

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں گزشتہ شب نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی، اس موقع پر دولہا اچانک طبعیت غیر ہونے پر اپنی نشست پر ہی گر پڑا۔

اہلِ خانہ کے مطابق دولہا نعیم کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی۔

مزید  پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

موت کی خبر نے میرج ہال میں مہمانوں پر سکتہ طاری کر دیا۔ دلہن کو لے جانے والی بارات دولہا کی میت لے کر واپس روانہ ہوئی۔

ایس ایچ او تھانہ بصرہ کے مطابق اہلِ خانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔