ہانیہ عامر کا کلاتھنگ برانڈ لانچ کرنے کا عندیہ ،دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

Dec 18, 2023 | 11:05:AM
ہانیہ عامر کا کلاتھنگ برانڈ لانچ کرنے کا عندیہ ،دلچسپ ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور فیشن کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب کلاتھنگ برانڈ لانچ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

شوخ و چنچل انداز کے سبب سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی جینز کو کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ہانیہ عامر کی اس ویڈیو میں ان کی ملازمہ "فری" بھی ان کے ساتھ ہے جو ہاتھ میں قینچی تھامے ہانیہ عامر کی جینز کو پائنچوں کی جانب سے کاٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

اسی دوران جینز پہنی ہوئی ہانیہ کہتی ہیں" فری میری ٹانگ مت کاٹ دینا" ، اور پھر اچانک چیختی ہیں کہ"تم نے میری بوٹی کاٹ دی ہے", جس پر فری کہتی ہے"  کچھ بھی تو نہیں ہوا خون بھی نہیں نکلا۔"

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھر میں سوشل میڈیا کی بندش، جبران ناصر کا ردِ عمل

اس پر ہانیہ جواباً کہتی ہیں کہ "خون نہیں نکلا اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے چوٹ نہیں لگی",ہنسی مذاق کے دوران ہی ہانیہ اپنی ملازمہ سے قینچی لے لیتی ہیں اور جھک کر اپنی جینز کے دونوں پائنچے چھوٹے کر لیتی ہیں اور خوشی خوشی کہتی ہیں کہ "ابھی تک ہم نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن ہانیہ عامر کٹیور کا آغاز ہوگیا ہے"۔

جینز کو کاٹ کر چھوٹا کرنے کے دوران ہانیہ مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہتی ہیں کہ " لوگ اپنی ناک کٹواتے ہیں اور ہم اپنی جینز کٹواتے ہیں"۔