پاکستان بھر میں سوشل میڈیا ایپ متاثر، تحقیقات جاری

Dec 18, 2023 | 10:04:AM
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز متاثر ہونے کے بائث مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔   
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز متاثر ہونے کے بائث مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔   

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

دوسری جانب جبران ناصر  نے بتایا کہ صرف پی ٹی آئی کی ریلی کی مخالفت کیلئے انٹرنیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں سبسکرائبرز اور ہزاروں کاروباروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اُن کا  عمر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر 8 فروری 2024 تک پی ٹی آئی روز ورچوئل جلسے کرنے کا ارادہ کرلے تو کیا پی ٹی اے روز انٹرنیٹ سلو یا بند کروائے گی؟ کیا یہی ترجیحات ہیں ارباب اختیار کی کہ اپنی ضد اور آنا کی خاطر 22 کروڑ پاکستانیوں کے حقوق اور ملک کی معیشت سب داؤ پر لگا دیں چاہے اس مد میں ہمیں اربوں کا نقصان ہو جائے اور انٹرنیشنل انویسٹرز یہ تماشا دیکھ کر یہاں سے دوڑ لگا جائیں؟ بطور آئ ٹی منسٹر اور ہر پاکستانی تک ٹیکنولوجی کی رسائی کے ہامی ہونے کے آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آپ ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں؟

سماجی رہنما عثمان خلجی نے بھی معلومات تک رسائی کے پاکستان کے عوام کے بنیادی حق کو سلب کرنے کی اس کوشش پر مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ مانیٹر سروس نیٹ بلاکس نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان بھر میں صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی شکایات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میکسیکو میں تقریب کے دوران مسلح گروپ کا حملہ، 12 افراد ہلاک ہوگئے

مانیٹر کے مطابق براہ راست میٹرکس کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس(سابقہ ٹوئٹر)، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کی سروسز میں بندش کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ 

نیٹ بلاکس نے مشاہدہ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی یہ بندش پاکستان تحریک انصاف کی ورچوئل ریلی سے کچھ دیر قبل شروع ہوئی جہاں اس تقریب کا آغاز رات 9 بجے ہونا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے صارفین کے مطابق رات 8 بجے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے انٹرنیٹ سروسز سست ہونے کی بھی شکایت کی۔