سیالکوٹ،قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی

Dec 18, 2022 | 23:57:PM
قاتلانہ حملے، زخمی صحافی، زخم گہرا، ٹانگ کاٹ دی گئی،
کیپشن: صحافی، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی کا زخم گہراہونے کی وجہ سے ٹانگ کاٹ دی گئی۔
سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی میں مقامی صحافی پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق چار نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے ، واقعہ گذشتہ رات پیش آیا،کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ڈی پی او فیصل کامران نے کہا کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔زخمی صحافی نصیر گھمن نے کہا کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد ان پر حملہ ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چودھری پرویز الٰہی سے رابطہ نہیں کرے گی،اسحاق ڈار