”وہ کونسی عورت ہے جو آپ کی بات ایک لمحے میں سمجھ جاتی ہے“اداکار ریمبو اورصاحبہ کی ویڈیو وائرل

Dec 18, 2021 | 18:43:PM
ریمبو، صاحبہ، جوڑی، شوبز کی دنیا، آئیڈیل
کیپشن: اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارریمبو اور صاحبہ کی جوڑی کو شوبز کی دنیا میں آئیڈیل خیال کیا جاتا ہے اوردونوں ستاروں کی دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔
لولی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ صاحبہ نے اپنے شوہر ریمبو(افضل خان)کے ساتھ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گھر کے لان میں موبائل پر مصروف ہیں اس دوران اداکار ریمبو انٹری ڈالتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ کونسی عورت ہے جو آپ کی بات ایک لمحے میں سمجھ جاتی ہے۔
موبائل میں مصروف اداکارہ صاحبہ آگے بڑھ کر کچھ کہنا چاہتی ہیں کہ اس دوران اداکار ریمبو بول پڑتے ہیں کہ آپ کی ماں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)


اداکارہ ریمبو پھر دوسرا سوال کرتے ہیں اور وہ کونسی عورت ہے جو آپ کی بات پانچ منٹ میں سمجھ لیتی ہے۔
اداکارہ صاحبہ خوش فہمی کا شکار ہو جاتی ہیں اور خیال کرتی ہیں کہ ان کے خاوند اداکارہ کا نام لیں گے تاہم انہیں اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریمبو خود ہی کہہ دیتے ہیں آپ کی بہن ۔
ریمبو پھر سوال دہراتے ہیں کہتے ہیں کہ اور وہ کونسی عورت ہے جو آپ کی بات دس منٹ میں سمجھ لیتی ہے ۔اس پر اداکارہ غصے میں ریمبو کو دیکھتی ہیں ۔جان ریمبو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی ۔
ریمبو پھر اپنے سوال کو دہراتے ہوئے کہتے ہیں کہ اور وہ کونسی عورت ہے جو آپ کی بات کبھی بھی نہیں سمجھتی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)


اس پر اداکارہ صاحبہ غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ ہر بات میں میرا ذکر کیوں کرتے ہیں ۔اس پر اداکار ریمبو کہتے ہیں نہیں نہیں تم تو بہت سمجھدار ہو،کہنے سے پہلے ہی سمجھ گئی ۔
جس پر اداکارہ صاحبہ غصے سے ریمبو کی طرف لپکتی ہیں لیکن اداکار جان بچانے کیلئے بھاگ جاتے ہیں ۔