سکیورٹی فورسز کے باجوڑ اور بویا میں کامیاب آپریشن ،کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

Dec 18, 2021 | 18:01:PM
باجوڑ، سکیورٹی فورسز، آپریشن، دہشتگرد کمانڈر، مارا گیا
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے باجوڑاور بویا میں آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگردکمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردغفور عرف جلیل مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگردغفور کئی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے ،دہشتگرد محمد خیل گاﺅں سے ویزداسرکی طرف جاتے دیکھے گئے تھے ،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا۔۔۔جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی، 12افراد زخمی