اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا۔۔ 101 کیسز رپورٹ

Dec 18, 2021 | 15:07:PM
 اومی کرون ویرینٹ ،بھارت،کیس،اضافہ
کیپشن: اومی کرون ویرینٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)انڈیا میں اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا۔ اب تک 101 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ اومی کرون سے متاثرہ افرا د کی تعدا د میں بھی اضا فہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 289 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 
یا درہے کہ کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے بھارت دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اس سے اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 158 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سالانہ 20ہزار سے زیادہ شادی شدہ خواتین کی خود کشیوں کا انکشاف