نائجیریامیں کشتی الٹ گئی، 50 افراد لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سکوٹو میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ (NEMA) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ کشتی کے 10 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔
نائجیریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:شانگلہ میں طغیانی سے 36 افراد جاں بحق ہوئے