سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

Aug 18, 2023 | 21:29:PM
سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے
کیپشن: سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ 20 اگست سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ 20 اگست کو 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، پاکستانی حکام و سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سعودی وزیر حج و عمرہ کا استقبال کریں گے، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ پاکستان کے دورے میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر! بین الاقوامی یونیورسٹی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج و عمرہ کے اعزاز میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود عشائیہ بھی دیں گے، سعودی وزیر حج و عمرہ کو سابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حج کے دوران پاکستان دورے کی دعوت دی تھی۔