نگران حکومت کو  ایک اوربڑا چیلنج ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا

Aug 18, 2023 | 16:28:PM
نگران حکومت کو  ایک اوربڑا چیلنج ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)نگران حکومت کو  ایک اوربڑے چیلنج کا سامنا ،4 ماہ مسلسل سرپلس رہنے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا،جون 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا،جولائی 22 کے 1.26 ارب ڈالر کے مقابلے جولائی 23 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ،جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں تجارتی خسارہ 99 فیصد بڑھ کر 2.10 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 23 میں تجارتی خسارہ 1.05 ارب ڈالر تھا،جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں برآمدات 2.11 ارب ڈالر پر برقرار رہی ،جون 23 کے مقابلے برآمدات 33 فیصد اضافے سے 4.22 ارب ڈالر رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:   زلزلے کے شدید جھٹکے!شدت 6.1 ریکارڈ