بڑی خبر: گاڑیوں کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
ویب ڈیسک : ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد تاریخ میں پہلی بار ٹویوٹا انڈس موٹر کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی قیمت کم کردی ۔
گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑھتی مہنگائی میں اچھی خبر اگئی ہے ، ہنڈا اور سوزوکی نے بھی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا تھا ۔ پاک سوزوکی نے مختلف گاڑیوں کی قیمت میں یکم اگست سے 2لاکھ 43ہزار سے 6.61 لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا جب کہ ڈالر میں کمی کے بعد پاک سوزوکی نے مختلف ماڈلز پر 79 ہزار سے 1لاکھ 99ہزار روپے تک کمی کردی ہے ۔اٹلس ہنڈا نےبھی مختلف ماڈلز پر 7.85لاکھ سے 14.50لاکھ روپے تک اضافہ کردیا تھا ، مگر ڈالر میں کمی کے بعد اٹلس ہنڈا نے بھی مختلف ماڈلز پر 2لاکھ 80 ہزار سے 5لاکھ 50ہزار روپے کمی کردی ہے ۔
پاک سوزوکی اور اٹلس ہنڈا نے قیمت میں کمی کا نوٹس جاری کردیا ہے ، نو ٹس کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس 90 ہزار روپے کمی سے 16.99لاکھ کردی گئی ہے ، اور سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 1.03 لاکھ کمی سے 19.76لاکھ ہوگئی ہے ۔ جبکہ ویگن آر سی ایکس آر 1.28لاکھ کمی سے 24.21 لاکھ کی ہو گئی ہے اور ویگن آر سی ایکس ایل 1.35 لاکھ کمی سے 25.64 لاکھ تک کی کر دی گئی ہے ۔ کلٹس وی ایکس آر 1.25 لاکھ کمی سے 27.54لاکھ کردی گئی اور کلٹس وی ایکس ایل 1.35 لاکھ کمی سے 30.24 لاکھ کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب ہنڈا کمپنی نے بھی ڈالر میں کمی کے بعد گاڑیوں میں کمی کی ہے ، ہنڈا سٹی 1.2 منوئیل 2.80لاکھ کمی سے 37.89لاکھ کی ہو گئی اور ہنڈا سٹی 1.5 سی وی ٹی 3لاکھ کمی سے 38.99لاکھ کی ہو گئی ہے ۔ ہنڈا بی آر وی 3.60لاکھ کمی سے 49.39لاکھ روپےکی ہو گئی جبکہ سوک 1.5 سی وی ٹی 4.50 لاکھ کمی سے 63.49لاکھ کردی گئی اور سوک 1.5 آوریل 5لاکھ کمی سے 65.99لاکھ کردی ۔