ہائے مہنگائی ۔عوام پر مزید بوجھ ۔مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Aug 18, 2021 | 14:45:PM
ہائے مہنگائی ۔عوام پر مزید بوجھ ۔مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن   کی جانب سے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،  ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا جبکہ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق   بڑھتی مہنگائی کے باعث  یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن    کی جانب سے  بھی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا  گیا،ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا جبکہ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کردیئے گئے ۔کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے جبکہ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں 49 روپے ۔ ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے۔ برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر کے پیکٹ پر 50 روپے جبکہ زیتون کے تیل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے،یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر کولڈرنک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے،چکن اسپریڈ میں 50 روپے فی لیٹر جبکہ مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اور کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںمنچلوں کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی۔ہوا میں اچھالتے رہے۔ویڈیو وائرل