مینار پاکستان۔سینکڑوں غنڈا عناصر خاتون ٹک ٹاکر پر ٹوٹ پڑے۔ْ کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے۔ویڈیو وائرل

Aug 18, 2021 | 11:58:AM
مینار پاکستان۔سینکڑوں غنڈا عناصر خاتون ٹک ٹاکر پر ٹوٹ پڑے۔ْ کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے۔ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے کوئی گر کر زخمی ہو گیا مگر بعض اوقات ٹک ٹاکر کسی دوسرے کی وجہ سے مصیبت میں پھنس جاتا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور مینار پاکستان میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک بناتے ہوئے خاتون پرسینکڑوں غنڈا عناصرنے  ہلہ بول دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ ٹک ٹاک پرویڈیوز بنارہی تھی کہ اچانک سینکڑوں غنڈا عناصر نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی مگر کسی نے نہ سنی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے بچانے والے ہی نوچتے رہے۔۔ خاتون ٹک ٹاکرکا دل دہلا دینے والا بیان  

خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو مرتا  ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے