یوکرین: سپر مارکیٹ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 10 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سپر مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا گیا، واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے،سپر مارکیٹ میں موجود لوگوں کو مسلح افراد نے یرغمال بنالیا تھا۔
یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد مارے گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مغوی بنائے گئے 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا،یوکرینی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مسلح حملہ آور مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا