ایران میں 6 شہروں کے ائیرپورٹ کھول دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران میں 6 شہروں کے ائیرپورٹ کھول دیئے گئے۔ فضائی حدود جزوی بحال ہو گئیں۔
تہران میں ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چھ ائیرپورٹس پر فلائت آپریشن شروع کئے جا چکے ہیں۔ حکام بتا رہے ہیں کہ باقی تمام ائیرپورٹس سے فلائٹس آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی لیکن اس کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔
ایران میں فلائت آپریشن تقریباً 50 دن بعد جزوی طور پر بحال ہو رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔
ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی فلائٹس کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی لیکن اس کیلئے کوئی فوری ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔
علاقائی کشیدگی کے درمیان پہلے سے عائد پابندیاں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم آج دوپہر تک ایران سے کوئی انٹرنیشنل فلائٹ نہ آئی نہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ ، کئی جہازوں نے رخ موڑ لئے
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ایران کی فضائی حدود بند کری گئی تھیں اور اندرون ملک فلائٹ آپریشن بھی بند ہو گئے تھے۔ اس پچاس روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے زیادہ ائیر سٹرائیکس کیں۔ البتہ اسرائیل اور امریکہ دونوں نے ایران کے کسی ائیر پورٹ کو نشانہ نہیں بنایا۔ تمام ائیرپورٹ کسی بھی وقت کام شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ایران جنگ کے دوران ایران نے کویت، دبئی اور اسرائیل میں ائیر پورٹس پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کئے، ان تمام ممالک میں فلائٹ آپریشن ایرانی حملوں کے سبب بند کر دیئے گئے تھے۔ حالیہ جنگ بندی کے بعد عرب ملکوں اور اسرائیل میں فلائٹ آپریشن پہلے ہی بحال ہو چکے ہیں۔