معروف اداکار کینسر کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے

Apr 18, 2026 | 16:57:PM
معروف اداکار کینسر کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سدھارتھ وینوگوپال کینسر کے خلاف زندگی کی بازی ہارگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سدھارتھ وینوگوپال کے انتقال کی تصدیق بھارتی اداکارہ سیما جی نیر نے بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ کی۔
شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے سدھارتھ وینوگوپال کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ تمام امیدیں دم توڑ گئیں، گزشتہ دو سالوں کے دوران میں آپ کیلئے لڑتی رہی حتیٰ کہ میرا دماغ اور جسم تھک چکا تھا، آج خدا نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کو اب مزید تکلیف نہیں اٹھانی چاہیے، میں یہ دکھ برداشت نہیں کرپاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ریما خان نے وجہ بتادی
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع تھریسور سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ کو کالج دور سے ہی اداکاری کا جنون تھا ، ان کے ابتدائی کیریئر میں بطور پریزنٹر کام بھی شامل ہے، بعد ازاں سدھارتھ ٹی وی سیریلز کا حصہ بن گئے،انکے لواحقین میں والدہ اور چھوٹا بھائی شامل ہیں جبکہ ان کے والد کا چند سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔