مولانا فضل الرحمٰن آج لاہور پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج لاہور پہنچیں گےجہاں وہ ایک سیمنار میں شرکت اور خطاب کرینگے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج لاہور پہنچیں گے اورکل سید سلمان گیلانی کی یاد میں سیمینار سے خطاب کریں گے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر رہنماء لاہور پہنچ گئےہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی وصوبائی قیادت، دانشور ،صحافی اورسیاسی قائدین خراج تحسین پیش کرینگےسیمینار سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنماء خطاب کریں گے سیمینار کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے ۔