معرکہ مئی میں پاکستان نے تاریخ رقم کی: ایئر چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے گزشتہ برس مئی میں آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان نے تاریخ رقم کی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پرسراہتا ہوں،پاکستان پرامن ملک ہے اور تنازعات کا حل مذاکرات سے کرنے پریقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں شاندار لوگ ہیں، ٹرمپ کا ایک بار پھر اظہار تشکر
ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی سب نے دیکھی، پاک فضائیہ نے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ تاریخ رقم کی، پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
قبل ازیں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔